راکیش روشن کی گردن کی سرجری،ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بھارتی فلمسا ز راکیش روشن کی گردن کی اینجیو پلاسٹی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بھارتی فلم ساز راکیش روشن نے حال ہی میں گردن کی اینجیو پلاسٹی کروائی ہے کیونکہ ان کی دماغ تک جانے والی دو شریانیں 75 فیصد سے زائد بلاک تھیں،انہوں نے گردن کی اینجیو پلاسٹی ڈاکٹرز کے مشورے پر احتیاطی تدبیر کے طور پر کروائی ہے تاکہ کسی بڑے طبی مسئلے سے بچا جا سکے۔
سرجری کے بعد بھارتی فلمساز کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پہلی تصویر بھی شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ فُل باڈی چیک اپ کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ ان کی گردن سے دماغ کو خون پہنچانے والی شریانیں 75 سے بھی زیادہ بلاک تھیں اس لئے انہوں نے فوری سرجری کروائی۔
یہ بھی پڑھیں:تنوشری دتہ اپنے ہی گھر میں ہراسانی کاشکار، ویڈیومیں اہم انکشافات کردیئے
واضح رہے کہ گردن کی اینجیو پلاسٹی ایک کم تکلیف دہ طبی عمل ہے، جو ان افراد پر کیا جاتا ہے جن کی گردن کی شریانوں میں رکاوٹ یا تنگی ہوہے خاص طور پر وہ شریانیں جو دماغ کو خون پہنچاتی ہیں،اس پروسیجر کا مقصد فالج یا منی اسٹروک کے خطرے کو کم کرنا ہوتا ہے۔