لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کے شیڈول کا اعلان کر دیا  

Jul 23, 2025 | 09:37:AM
لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کے شیڈول کا اعلان کر دیا  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2024 کے نتائج کے اعلان کا باضابطہ شیڈول جاری کردیا ہے۔

ترجمان لاہوربورڈ کے مطابق میٹرک کے نتائج کا اعلان کل 24 جولائی بروزجمعرات کوکیا جائے گا جبکہ پوزیشن ہولڈرزطلبہ و طالبات کے نام آج  پریس کانفرنس کے دوران جاری کیے جائیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:جلاؤگھیراؤکیس: شاہ محمود سمیت 5 ملزمان بری، یاسمین راشد سمیت3 رہنماؤں کو 10-10 سال قید

نتائج بورڈ کی ویب سائٹ، موبائل ایپ اوربذریعہ ایس ایم ایس بھی حاصل کیے جا سکیں گے، والدین اورطلبہ کو بروقت نتائج تک رسائی فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ نتائج کے ساتھ ساتھ پوزیشن ہولڈرزکے اعزازمیں ایک تقریب بھی منعقد کی جائے گی جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات دیئے جائیں گے۔