وفاقی وزیر علی زیدی دوسری مرتبہ کوروناوائرس کا شکار

Jul 23, 2021 | 16:38:PM
وفاقی وزیر علی زیدی دوسری مرتبہ کوروناوائرس کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیربحری امور علی زید ی ایک بار پھر کورونا وائر س کا شکار ہوگئے۔ علی زیدی نے کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی کا کہناتھا کہ میری کورونا رپورٹ ایک بار پھر مثبت آئی ہے جس کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
 علی زیدی نے اپنے پیغام میں شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ماسک کا استعمال کریں اور دوسروں کی حفاظت کریں۔
یہ بھی پڑھیں