وفاقی حکومت کی جانب سے20وزارتوں،ڈویژنز میں34 افسران کی تعیناتی کےاحکامات جاری

Jan 23, 2026 | 23:21:PM
وفاقی حکومت کی جانب سے20وزارتوں،ڈویژنز میں34 افسران کی تعیناتی کےاحکامات جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے 20 وزارتوں اور ڈویژنز میں 34 سیکشن افسران کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ 2 سینئر افسران کی تعیناتی کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ممبر (ایڈمن) طلعت محمود کو تفویض ممبر (اسٹیٹ) کے اضافی چارج میں 3 ماہ کی توسیع کی گئی ہے، جو 17 نومبر 2025 سے شمار ہو گی، اسی طرح، کامرس ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری محمد وقاص عظیم کی تعیناتی میں 2 سال کی توسیع کی گئی ہے  جو 13 جنوری 2026 سے 12 جنوری 2028 تک مؤثر رہے گی۔

دریں اثناء، وفاقی حکومت نے مجموعی طور پر 20 وزارتوں اور ڈویژنز میں 34 سیکشن افسران کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،نوٹیفکیشن کے مطابق رشید علی سدھر اور آصف علی کو کابینہ ڈویژن، اسرار مشال خان کو کامرس ڈویژن، احمد نبیل جاوید کو دفاع ڈویژن میں سیکشن افسر تعینات کیا گیا جبکہ اقتصادی امور ڈویژن میں قیصر خان اور محمد سلیم، دفاعی پیداوار ڈویژن میں محمد مبشر اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں عمران عزیز، سیکشن افسر کے طور پر تعینات کئے گئے ہیں۔

اسی طرح، خزانہ ڈویژن میں سمیرا جبین اور افشاں اقبال، امور کشمیر ڈویژن میں طارق جاوید، صنعت و پیداوار ڈویژن میں محمد ریاض احمد، وجیہہ عارف، نذیر سید اور شاہ خالد، اور داخلہ ڈویژن میں ساجد علی، صفدر حسین، توقیر احمد اور قاسم محمود سیکشن افسر تعینات کیے گئے ہیں، قانون و انصاف ڈویژن میں زہیر احمد اور شازیہ جبین، قومی ورثہ ڈویژن میں ایاز امجد چٹھہ اور نیشنل سیکیورٹی ڈویژن میں سرفراز احمد کو سیکشن افسر مقرر کیا گیا ہے، اوورسیز پاکستانیز ڈویژن میں آصف دلشاد احمد ہاشمی اور زبیر احمد کلیم، منصوبہ بندی ڈویژن میں بلال الرحمان اور شوکت عثمان، پاور ڈویژن میں شاہد نواز، ندا نصیر اور وجاہت علی شاہ، تخفیف غربت ڈویژن میں جان محمد، ریونیو ڈویژن میں محمود خان اور سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن میں محمد سجاد کو سیکشن افسر تعینات کیا گیا ہے۔

 تمام افسران 2024 کے سیکشن آفیسرز پروموشنل ایگزامینشن کے پروبیشنرز ہیں اور انہوں نے سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام مکمل کیا ہے جس کے بعد یہ تعیناتیاں عمل میں آئی ہیں، ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق سیکشن افسر پیرزادہ ابوبکر اقبال ربانی کا کابینہ ڈویژن سے پارلیمانی امور ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جملہ احکامات کے باضابطہ اور الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  مری اورسوات میں شدیدبرفباری، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں