پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے گرنےکاخطرہ!الرٹ جاری

Jan 23, 2026 | 23:17:PM
 پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے گرنےکاخطرہ!الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجینسیز آپریشن سینٹر نے پہاڑی اوربالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کے خطرے کا الرٹ جاری کر دیا۔ 

نیشنل ایمرجینسیز آپریشن سینٹر ن(این او ای سی) نے ملک کے مختلف مقامات کے لیے 23تا 29 جنوری تک موسمی کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی،بالائی و شمالی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ جبکہ گلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران مزید برفبای کا امکان ہے۔ 

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری متوقع ہے،خیبرپختونخوا کے پہاڑی و شمالی اضلاع میں برفباری کا امکان ہے،پہاڑی علاقوں میں حالیہ برفباری کے سلسلے کے دوران برفانی تودے گرنے کا خطرہ بڑھ گیا۔ 

گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، شمالی کے پی اور شمالی بلوچستان کے بالائی علاقوں میں برفباری کے بعدبرفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے،برفباری سے پہاڑی علاقوں میں رابطہ سٹرکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کابھی خدشہ ہے۔ 

24 جنوری کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر کا امکان ہے،پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا امکان ہے۔ 

حکام نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام برفباری اور دھند کے دوران کو غیر ضروری سفر سے گریز کریں،سفر نہایت  ضروری ہو تو احتیاطی تدابیرضرور اختیار کریں ،دوران سفر انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔ 

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری اور ضروری مشینری اوروسائل کی بروقت دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں،برف ہٹانے والی مشینری اور ریسپانس ٹیموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ 

این ای او سی صورتحال کی مسلسل نگرانی اور ضروری معلومات کی متعلقہ اداروں تک بر وقت رسائی یقینی بنا رہا ہے 

مزید براں، شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ موسمی صورتحال، ممکنہ خطرات اور حفاظتی تدابیر کے لیے“پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ”موبائل ایپ سے راہنمائی لیں۔ 

یہ بھی پڑھیں :  مری اورسوات میں شدیدبرفباری، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں