مانسہرہ; ایبٹ آبادروڈ پرواقع پلازہ کے کمرے سے 3نوجوانوں کی لاشیں برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( سید نعمان شاہ)خیبر پختونخوا کے شہر مانسہرہ میں ایک رہائشی پلازے سے 3 نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد روڈ پر پلازہ کےکمرے میں تین دوست رہاش پزیر تھے،جاں بحق افراد کی شناخت نعیم (عمر 17 سال) وقاص (عمر 31 سال) اور ذیشان صدیق (عمر 32) سال کے ناموں سے ہوئی ہے۔
مانسہرہ پولیس اور ریسکیو 1122 نے لاشیں کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کر دی،ورثاء کے مطابق تینوں کی اموات جنریٹر سے خارج ہونے والی زہریلی گیس کے باعث ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم اے پنجاب نے مزید بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا