لاہور میں فرنچ زبان کا ڈگری کورس شروع کرنے کیلئے ایف سی کالج نے معاہدہ کرلیا

Jan 23, 2026 | 18:15:PM
 لاہور میں فرنچ زبان کا ڈگری کورس شروع کرنے کیلئے ایف سی کالج نے معاہدہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور میں فرنچ زبان سکھانے کے لئے شاندار پروگرام کا آغاز کرنے کے لئے معاہدہ ہو گیا۔

آج لاہور میں ایک پروقار تقریب ہوئی جس میں فرنچ ایمبیسیڈر  نکولس گیلے  اور  ایف سی کالج کے ریکٹر ڈاکٹر جوناتھن ایس ایڈلٹن نےایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، اس معاہدہ کے تحت ایف سی کالج لاہور میں فرنچ زبان کی کلاسز کا اہتمام کرے گا۔  الایاں فرانسیس لاہور تعاون کرے گا

اسلام آباد مین فرانس کی ایمبیسی کے ترجمان نے آج بتایا کہ  فرانس کی ایمبیسی فرنچ لینگویج کلاسز کروانے کے لئے ایف سی کالج سے تعاون کرے گی۔  یہ دراصل فرنچ زبان کا مکمل ڈگری پروگرام ہو گا جس کے اختتام پر کامیاب سٹوڈنٹس کو ایف سی کالج سے ڈگری عطا کی جائے گی۔

پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے لاہور آ کر ایف سی کالج کے ریکٹر  ڈوکٹر جوناتھن ایس ایڈلٹن کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے۔

معاہدے کے تحت  فرنچ  زبان کو غیر ملکی زبان کی حیثیت سے پڑھانے کے لیےایف سی کالج  ڈگری پروگرام شروع کرے گا۔

 فرانس کے سفارت خانہ نے لاہور میں فرنچ زبان کی تعلیم کے اس شاندار پروگرام کے متعلق معلومات آج سوشل پلیٹ فارم ایکس پر شئیر کی ہیں۔ 

کئی دہائیاں پہلے پاکستان میں فرنچ زبان سکھانے کا سلسلہ جاری تھا،  اس وقت الایاں فرانسیس اپنی جگہ پر کلاسز کا انتظام کرتا تھا، یہ فرنچ لینگویج کورس مکمل کرنے والوں کو سرٹیفیکیٹ دیا جاتا تھا۔ اب جو پروگرام شروع کیا جا رہا ہے وہ زیادہ  مکمل ہے اور اس کا اختتام ڈگری پر ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : میٹ ڈیپارٹمنٹ نےمزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کردی