شاداب خان کا سابق قومی کرکٹر کی بیٹی سے نکاح ہو گیا

Jan 23, 2023 | 23:27:PM
شاداب خان کا سابق قومی کرکٹر کی بیٹی سے نکاح ہو گیا
کیپشن: شاداب خان۔ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی آل راﺅنڈ شاداب خان کانکاح ہو گیا، قومی کرکٹر نے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کیساتھ ٹوئٹر پر شیئر کردی۔
اپنی ٹوئٹ میں شاداب نے لکھا کہ ’الحمد للہ آج میرا نکاح تھا، یہ میری زندگی کا بہت بڑا دن تھا اور آج ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، برائے مہربانی میرے انتخاب اور میری اہلیہ و ہمارے خاندان کا احترام کریں۔ آپ سب کیلئے دعائیں اور ڈھیر سارا پیار۔‘


اپنی ٹوئٹ میں شاداب خان نے بتایا کہ ’میں اپنے مینٹور ثقی بھائی کے خاندان کا حصہ بن رہا ہوں، جب میں نے کرکٹ کھیلنی شروع کی تب سے میں اپنی نجی زندگی کو علیحدہ رکھنا چاہتا تھا، میری فیملی نے بھی اسی عمل کو ترجیح دی ہے، میری اہلیہ کی بھی یہی خواہش ہے، وہ چاہتی ہیں کہ ان کی زندگی نجی ہی رہے۔ میں آپ سب سے مو¿دبانہ گزارش کرتا ہوں کہ میری اہلیہ اور ہمارے خاندان کی چوائس کا احترام کریں،پھر بھی اگر آپ سلامی بھیجنا چاہتے ہیں تو میں اکاؤنٹ نمبر بھیج دوں گا۔‘
خیال رہے کہ شاداب خان کا نکاح پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوئی ہے۔
شاداب کے نکاح کے حوالے سے ایک ویڈیو بھی ٹوئٹر پر وائرل ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
اس سے قبل پاکستانی کرکٹرز شان مسعود اور حارث رو¿ف بھی حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شادی بھی سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی بیٹی کے ساتھ رواں برس فروری میں طے ہے۔ 
حارث رؤف کے نکاح پر شاداب نے اشارہ دیا تھا کہ ان کا وقت بھی اب آنے والا ہے۔