معروف بھارتی کرکٹر کی شادی میں مہمانوں کیلئے ایک خاص شرط

Jan 23, 2023 | 13:58:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سنیل شیٹی کی بیٹی اور کے ایل راہول کی شادی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )کے ایل راہول اور اتھیا سیٹھی کی شادی سے متعلق مختلف قسم کی خبریں گردش کررہی ہیں لیکن ابھی تک خود کے ایل راہول، اتھیا  کے اہلِ خانہ نے شادی سے متعلق خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ان کی شادی کے حوالے سے حال ہی میں سامنے آنے والی خبر کے مطابق، کترینہ کیف اور وکی کوشل کی طرح ان دونوں نے بھی اپنی شادی کی تقریب میں آنے والے مہمانوں کے لیے موبائل فون ساتھ نہ لانے کی شرط رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس شادی کی تقریب میں جوکہ کھنڈالہ میں سنیل شیٹی کے خاندانی گھر میں ہوگی صرف 100 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہےجبکہ شادی کے بعد یہ جوڑی ممبئی میں ایک شاندار استقبالیے کا اہتمام کرے گی جس میں 3000 مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سنیل شیٹی کی صاحبزادی کی شادی، عالیشان فارم ہاؤس کی کچھ جھلکیاں

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی آج شام 4 بجے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔