ڈولفن ٹیم نے منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی

Jan 23, 2023 | 13:22:PM
ڈولفن ٹیم نے منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کروڑوں روپے مالیت کا ہیروئین پاؤڈر برآمد،ڈولفن ٹیم نے ہربنس پورہ میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی۔


ترجمان ڈولفن کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کی 1کلو گرام ہیروئین قبضہ میں لیکر 2ملزمان کو گرفتار کر لیا،ڈولفن ٹیم نے ملزمان کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی،ملزمان نے منشیات کو''ٹی پیکٹس'' میں بند کیا ہوا تھا۔

ضرور پڑھیں :کراچی: اے ٹی ایم مشینوں کے باہر نوسربازی بھی عروج پر

ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 500/500گرام کے 2پیکٹس بنائے ہوئے تھے،ملزمان کیطرف سے ٹیم کو رشوت کی پیشکش بھی کی گئی،ملزمان رفاقت، سکندر مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ہربنس پورہ کے حوالے کردیا گیا ۔ایس پی ڈولفن کیطرف سے ٹیم کیلئے تعریفی اسناد، کیش کا اعلان کیا گیا ہے۔