کتے نے پانی میں ڈوبتے ہرن کے بچے کو بچا لیا۔۔ ویڈیو وائرل

Jan 23, 2022 | 21:14:PM
سوشل میڈیا، دلچسپ ویڈیوز وائرل،
کیپشن: کتے نے ہرن کے بچے کو منہ میں پکڑا ہوا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر بہت سی دلچسپ ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں،بعض ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جو بہت جلد صارفین کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں جنہیں دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی جس میں ایک کتا ہرن کے بچے کو دریا میں ڈوبنے سے بچا لیتاہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دریا کے اس پار کتے نے ہرن کے بچے کو ڈوبتے ہوئے دیکھا اور فوری دریا میں اتر گیا اور ہرن کے ننھے بچے کو منہ سے پکڑ کر دریا سے باہر نکال لایا۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے ہولناک وار۔۔۔ تعلیمی ادارے بند کرنےکا فیصلہ!!