شوہرکے ساتھ قرنطینہ کیسا گزرا،پریانکا نے لب کشائی کردی

Jan 23, 2021 | 22:19:PM
شوہرکے ساتھ قرنطینہ کیسا گزرا،پریانکا نے لب کشائی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24نیوز)با لی وڈ کی مشہور ادا کارہ پر یا نکا چو پڑا اکثر اپنی سر گرمیاں مدا حو ں کے سا تھ شیئر کر تی رہتی ہیں اس با ر بھی امریکا میں مقیم اداکارہ نے شوہرنک جونز کے ساتھ کورونا وائرس کے باعث قرنطینہ میں شب و روز کیسے گزارے اس حوالے سے لب کشائی کردی۔ 
تفصیلا ت کے مطا بق انھوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران زندگی بالکل تبدیل ہوگئی۔امریکی اخبار یو ایس ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے پریانکا نے بتا یا کہ کام کی زیادتی کی وجہ سے ایک دوسرے سے ملنے کا ٹائم نہیں ہوتا تھا۔ لاک ڈائون کے دوران دونوں کو مزید ایک دوسرے کو وقت دینے کا موقع ملا جبکہ قرنطینہ میں ان کا گزارا گیا لمحہ ایک تحفہ تھا۔انھوں نے اپنے جذبات کو اس طرح بیان کیا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ قرنطینہ کا اختتام ہوگیا اور اب بھی ہم ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے ہیں۔