فلمسٹار شان کو کھیلوں کا سفیربنانے کا فیصلہ

Jan 23, 2021 | 18:03:PM
فلمسٹار شان کو کھیلوں کا سفیربنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب سپورٹس بورڈ نے اداکار شان کو کھیلوں کا سفیر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اعلان جلد کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار شان نے پنجاب سپورٹس بورڈ کے افسروں سے ملاقات کی۔اس موقع پر اداکار شان نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی کھیلوں کی ہر طرح سے پرموشن کیلئے حاضر ہوں۔ پنجاب سپورٹس بورڈ ذمہ داری سونپے کا تو ضرور کھیلوں کے فروغ میں اپنا حصہ ڈالوں گا۔ قومی کھیل سمیت تمام کھیلوں کے پرموشن کیلئے کام کرتا رہوں گا۔
شان کا مزید کہنا تھا کہ ہاکی میں چار اور کرکٹ میں ایک ورلڈ کپ جیتا ہے۔ہاکی کی شاندار فتوحات بھی ہماری پہچان ہیں۔ قومی کھیل کو دوبارہ عروج پر لانے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔امید ہے اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ بابر اعظم فورٹ کھلاڑی ہے، ان سمیت تمام کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات ہیں۔