کراچی: فوڈفیکٹری میں آتشزدگی،قیمتی سامان جل گیا

Jan 23, 2021 | 13:11:PM
کراچی: فوڈفیکٹری میں آتشزدگی،قیمتی سامان جل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24)کراچی کےعلاقےکورنگی انڈسٹریل ایریا کی فوڈ فیکٹری میں صبح سویرے آگ لگ گئی جس کے باعث لاکھوں  مالیت کا قیمتی سامان جل کرراکھ ہوگیا۔

 فائربریگیڈ حکام  کے مطابق  فوڈ فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پرمعلوم نہ ہوسکیں۔فائربریگیڈ کی ایک گاڑی آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہی ہے۔ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان نے بتایا کہ آتشزدگی کی اطلاع ملتےہی واٹربورڈ کےلانڈھی ہائیڈرنٹ پرایمرجنسی نافذ کردی گئی اورپانی سےبھرے متعدد ٹینکر آگ سے متاثرہ مقام کی جانب روانہ کئے گئے۔اسداللہ خان  نے مزید بتایا کہ احتیاطاً دیگرہائیڈرنٹس کوبھی الرٹ کیا گیا ہےجبکہ  فوکل پرسن ہائیڈرنٹس سیل کو عملےسمیت جائےوقوعہ پرپہنچنےکی ہدایت کی گئی ہے۔