گیس کی عدم فراہمی اور کم پریشر ، کراچی کے شہریوں کے مسائل کم نہ ہو سکے

Feb 23, 2026 | 09:56:AM
 گیس کی عدم فراہمی اور کم پریشر ، کراچی کے شہریوں کے مسائل کم نہ ہو سکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسیم افتخار )رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں بھی  کراچی کے شہریوں کو گیس کی عدم فراہمی اور کم پریشر جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

کراچی کے علاقوں، جن میں ایف بی ایریا آر بلاک، بفرزون سیکٹر 15 اے ٹو، جوبلی، اورنگی ٹاؤن اور گولیمار سے سحری اور افطار کے اوقات میں گیس نہ ہونے یا کم پریشر کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ سحری اور افطار کی تیاری کے لیے لکڑیوں یا ایل پی جی گیس کے استعمال پر مجبور ہیں، جس سے ان کے اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب سوئی سدرن گیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سحری اور افطار کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور نظام کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:فیصل آباد؛ گھریلوناچاقی پر پولیس کانسٹیبل پھندے سے جھول گیا

ادھر روشنیوں کے شہر کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چار سے دس گھنٹے تک جاری ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق 70 فیصد فیڈرز لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں، جبکہ 30 فیصد ایسے فیڈرز جہاں بجلی چوری زیادہ ہوتی ہے، وہاں لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا مزید کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ والے علاقوں کی تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔