کراچی، ڈکیتوں کی فائرنگ سے دو سالہ بچی جاں بحق

Feb 23, 2024 | 22:58:PM
کراچی، ڈکیتوں کی فائرنگ سے دو سالہ بچی جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شہر قائد کے علاقے کورنگی میں ڈکیتوں کی فائرنگ سے 2 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر چار میں ڈکیتوں کی گولی کا شکار بننے والی دو سالہ حورین ولد حسن گولی لگنے کے بعد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی تھی۔

   بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ناگہانی آفت پر بچی کے گھر میں قیامت کا منظر ہے اور والدین بھی شدت غم سے نڈھال ہیں۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ گولی بچی کے گلے میں لگی جس کے سبب اُس کی موت ہوئی۔