اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کراچی کے سمندر کی سیر کو نکل پڑے

Feb 23, 2023 | 15:55:PM
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کراچی کے سمندر کی سیر کو نکل پڑے
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 8 کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کراچی کے ساحل پر سیرو تفریح کیلئے نکل پڑے اور خوب سیر و تفریح کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے کراچی میں کھلاڑیوں کیلئے پکنک کا اہتمام کیا جس میں کرکٹرز پکنک منانے کیلئے ساحل پر پہنچ گئے۔

ٹیم انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ریلیکس ہونے کراچی کے ساحل پر گئے، کچھ کھلاڑی ہوٹل میں آرام کرتے رہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسلسل کرکٹ سے آرام دینے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے پکنک کا اہتمام کیا گیا تھا۔