چشتیاں: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے میاں بیوی زخمی

Feb 23, 2023 | 11:21:AM
چشتیاں: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے میاں بیوی زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے شہر چشتیاں میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ہوگئے۔

 چشتیاں کے چک 3 گجیانی میں تین مسلح ڈاکو گھر میں گھس گئے، دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ہوگئے جبکہ ڈاکو طلائی زیورات لوٹنے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: لکی مروت، پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

زخمیوں کی شناخت نور بی بی اور احمد کے نام سے ہوئی ہے، واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی میاں بیوی کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال چشتیاں منتقل کردیا۔ پولیس تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا۔