سونے کی قیمتوں میں اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ جانیے

Feb 23, 2022 | 18:54:PM
ملک بھر میں، سونے کی قیمت، پھر اضافہ
کیپشن: سونا ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق100 روپے اضافے سے 1 تولہ سونا 1 لاکھ 26 ہزار 900 روپے کا ہوگیاجبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے اضافہ ہوا جس سے سونے کی قیمت 1 لاکھ 8 ہزار 796 روپے ہوگئی۔1 تولہ چاندی 1460 روپے پر برقرار ہے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 1 ڈالر اضافے فی اونس 1895 ڈالر کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: 11 ارکان قومی اسمبلی نے چودھری برادران کو فیصلے کا اختیار دیدیا