لاہور ہائیکورٹ:حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر دلائل مکمل

Feb 23, 2021 | 14:54:PM
لاہور ہائیکورٹ:حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر دلائل مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز کے وکلا نے درخواست ضمانت پر دلائل مکمل کر لئے، عدالت نے نیب کے وکلا کو کل حتمی دلائل دینے کا حکم دیتے ہوئے کاروائی کل تک ملتوی کر دی۔

 لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران حمزہ شہباز کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ کی گرفتاری کے 17 ماہ بعد فرد جرم عائد کی گئی، سپریم کورٹ میں 10 ماہ تک ضمانت کی درخواست زیر التوا رہی ،عدالت عظمی نے نیب کے پرانے ترین کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر سننے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ 20 ماہ کی تاخیر کرنے پر نیب کے کیسز میں ملزموں کو ریلیف دے چکی ہے۔نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ پارٹی فنڈز کے نام پر ملزم پیسے لیتے رہے،مشکوک ترسیلات تھیں، الیکشن کا ریکارڈ، 4 بے نامی کمپنیوں اور دیگر کا ریکارڈ اکٹھا کرنے میں وقت لگا۔ نیب کو اگر 6 ماہ کا وقت دیا جائے تو کیس کا ٹرائل مکمل ہو جائے گا، لاہور میں 5 نئی عدالتیں آ رہی ہیں تو یہ سنیارٹی والا معاملہ ہی حل ہو جائے گا۔