قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے جہیز پر پابندی کا بل مسترد کر دیا

Dec 23, 2025 | 22:55:PM
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے جہیز پر پابندی کا بل مسترد کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی جانب سے جہیز پر پابندی کا بل مسترد کر دیاگیا۔

خرم نواز کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں جہیز پر پابندی کا بل رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے پیش کیا ،بل میں جہیز کو غیر قانونی قرار دینے اور سزاؤں کی تجویز شامل تھی اجلاس میں بل پر تفصیلی بحث ہوئی۔
اس کے علاوہ والدین کو رضاکارانہ تحائف دینے کی اجازت کی شق بھی اس بل میں شامل تھی۔
بحث کے بعد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے جہیز بل مسترد کر دیا اور اور متفقہ طور پر بل کو ناقابلِ عمل قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں :  پی آئی اے کی نجکاری : وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد