مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ

Dec 23, 2025 | 11:47:AM
 مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جائیں تو جائیں کہاں؟ملک بھر میں برائلر مرغی کے گوشت اور انڈے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری  جس سے صارفین کی خریداری پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

زرعی اور تجارتی ذرائع کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 22 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد فی کلو قیمت 584 روپے مقرر کی گئی ہے،زندہ برائلر فارم ریٹ 375 روپے، تھوک میں 389 روپے جبکہ پرچون میں 403 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچا ہے۔

اسی طرح انڈے کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی خبر! جاسوس طیارے کی اڑانیں، مختلف علاقوں کی فضائی نگرانی

 فی درجن انڈے کی قیمت 363 روپے ہو گئی ہے جبکہ پیٹی کی قیمت 10,770 روپے تک پہنچ گئی ہے۔