پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی نجکاری ،بولی کا پہلا مرحلہ مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز ) پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی نجکاری ،بولی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔تین پری کوالیفائیڈبڈرز نے بڈز جمع کرادیں ۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی نجکاری ،بولی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ، تین بڑے کنسورشیم پی آئی اے خریدنے کیلیے میدان میں ہیں۔
ساڑھے تین بجے میڈیا کی موجودگی میں سیل بند بولیاں کھولی جائیں گی، کامیاب پارٹی کو بقیہ 25 فیصد حصص خریدنے کے لیے 90 دن کی مہلت دی جائے گی۔
بولی میں حاصل ہونے والی رقم کا 92.5 فیصد دوبارہ پی آئی اے میں سرمایہ کاری کے لیے استعمال کیا جائے گا اور صرف 7.5 فیصد قومی خزانے میں جمع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:بڑی خبر! جاسوس طیارے کی اڑانیں، مختلف علاقوں کی فضائی نگرانی
بولیاں جمع ہونے کے بعد مہربند لفافے ڈبے میں رکھے جائیں گے،اس کے بعد پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ اجلاس میں ریفرنس قیمت طے کرے گا۔
قومی ائیر لائن کے 25 فیصد حصص حکومت کے پاس قیمتی اثاثےکے طور پر رہیں گے، کامیاب بولی دہندہ باقی 25 فیصد خریدنے یا حکومت کے پاس چھوڑنے کا مجاز ہوگا۔
وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد بولی دہندگان سے موصول دستاویزات پر دستخط ہوں گے اس کے بعد نجکاری کمیشن 90 دن میں تمام قانونی کارروائی مکمل کرے گا۔