8 فروری تک عمران خان سے ملاقاتیں بند رہیں گی؛طارق فضل چوہدری

Dec 23, 2025 | 00:30:AM
8 فروری تک عمران خان سے ملاقاتیں بند رہیں گی؛طارق فضل چوہدری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےکہا ہے 8 فروری تک بانی پاکستان  تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان  سے ملاقاتیں بند رہیں گی۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے  ہوئے طارق چوہدری کا کہنا تھا کہ  اگلے 6  ہفتوں میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو تبدیل کرنا وفاقی حکومت کی خواہش نہیں ہے، ہماری خواہش ہے کہ وہ کام کریں ۔

 تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اور پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق بھی کسی کو قید تنہائی میں رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛  اگر تحریک انصاف حکومت سے بات نہیں کرنا چاہتی تو حکومت کو بھی پرواہ نہیں;زاہد خان