آرمی چیف کا میران شاہ اور تربیلا کا دورہ

مادر وطن کے دفاع کیلئے جان قربان کرنے والے بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش

Dec 23, 2022 | 19:42:PM
آئی ایس پی آر،آرمی چیف, میران شاہ , تربیلا, دورہ
کیپشن: آرمی چیف کا میران شاہ اور تربیلا کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا میران شاہ اور تربیلا کا دورہ،میران شاہ میں فیلڈ کمانڈرز نے آرمی چیف کو سکیورٹی صورتحال، دہشت گردی خطرات کیخلاف اقدامات پر بریفنگ دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق  میران شاہ میں آرمی چیف کی یادگار شہداء پر حاضری دی، مادر وطن کے دفاع کیلئے جان قربان کرنے والے بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا.

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا  پاک افغان بارڈر کے اگلے مورچوں پر تعینات فوجی دستوں کا بھی دورہ،آرمی چیف کی فوجی افسروں، جوانوں سے بات چیت، پروفیشنلزم، عزم کو سراہا،آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی توجہ بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر مرکوز ہے۔