می ٹو۔۔۔ہدایت کار نے رول کیلئے ایسی شر ط رکھی کہ دنگ رہ گئی، انڈین اداکارہ

Dec 23, 2020 | 19:25:PM
می ٹو۔۔۔ہدایت کار نے رول کیلئے ایسی شر ط رکھی کہ دنگ رہ گئی، انڈین اداکارہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اداکارہ ڈونل بشت انڈین ٹی وی کی معروف ادا کارہ ہیں، وہ صحافت سے ماڈلنگ اور پھر اداکاری میں آئیں۔ انہوں نے انکشاف کیا   کہ جنوبی ہندوستان کی فلم نگری کے مشہور ہدایت کار نے فلم میں کردار کیلئے ساتھ سونے کی شرط رکھی تھی۔جس پر میں ہکا بکا رہ گئی۔
تفصیلا ت کے مطا بق اداکارہ کو ڈرامہ سیریل’ اک دیوانہ تھا‘ اور’ روپ مرد کا نیا سواروپ‘ سے شہرت ملی تاہم انہیں انڈسٹری میں نام بنانے کیلئے بڑی جدوجہد کرنا پڑی ہے اورمشکل سے مشکل وقت دیکھنا پڑا ہے ۔ایک انٹر ویو میںاداکارہ نے بتایا کہ روزانہ 6 ، 6 آڈیشن دیتی لیکن کسی کردار کیلئے منتخب نہیں کیا جاتا تھا اور یہ سلسلہ 6 ماہ تک جاری رہا، اسی دوران سائوتھ فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار نے فلم میں کردار کیلئے ساتھ سونے کی پیشکش کی جس پر میں نے انکار کیا اور فوری طور پر اس کے خلاف تھانے میں درخواست دی۔