سینیٹ ضمنی الیکشن :رانا ثناءاللہ ، سلمیٰ اعجاز، احمد شہریار کے کاغذات نامزدگی منظور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم کمبوہ)الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی مکمل کر لی، سینیٹ جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے 3 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی منظور ہونے والے امیدواروں کی فہرست جاری کردی، رانا ثناءاللہ، سلمیٰ اعجاز، احمد شہریار کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔
30 اگست کو کاغذاتِ نامزدگی واپس لیے جا سکتے ہیں، 9 ستمبر کو صبح نو بجے سے شام چار بجے تک ووٹ کاسٹ کیے جائیں گے ،انتخابی عمل پنجاب اسمبلی میں ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں :این اے 129 الیکشن :ن لیگی دھڑوں کو متحد کرنے کی ذمہ داری سعد رفیق کے سپرد