ایشاکپ کیلئے ٹیم کے اعلان کے بعد شبمن گل کی طبیعت ناساز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل ایشیا کپ کے لیے سکواڈ کااعلان ہونے کے بعد بیمار پڑ گئےہیں ۔
رپورٹ کے مطابق 25 سالہ اوپنر شبمن گِل ان دنوں طبیعت خراب ہونے کے سبب آرام کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر بنگلورو میں رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے والے ’ڈولیپ ٹرافی‘ سے باہر ہو سکتے ہیں۔
شبمن گِل کو حال ہی میں نارتھ زون ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا لیکن بی سی سی آئی کو فزیو اسٹاف کی جانب سے موصول ہونے والی تازہ میڈیکل رپورٹ میں اِن کی دستیابی مشکوک بتائی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شبمن گِل اس وقت چندی گڑھ میں اپنے گھر پر آرام کر رہے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گِل کی طبیعت ناساز ہونے کی خبر ایسی صورتحال میں سامنے آئی ہے کہ جب آئندہ ماہ دبئی میں ایشیا کپ کھیلا جائے گا۔
ایشیا کپ سے قبل شبمن گِل کی مقامی ٹورنامنٹ ’ڈولیپ ٹرافی‘ میں عدم دستیابی ناصرف نارتھ زون بلکہ بھارتی ٹیم کے شائقین کے لیے بھی ایک بڑا دھچکا ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ ایشیا کپ سے قبل یہ ٹورنامنٹ شبمن گِل کے لیے فارم اور فٹنس جانچنے کا بہترین موقع تھا۔
یہ بھی پڑھیں :این اے 129 الیکشن :ن لیگی دھڑوں کو متحد کرنے کی ذمہ داری سعد رفیق کے سپرد