انگلینڈ: ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کی فائنل تک رسائی

Aug 23, 2023 | 20:01:PM
انگلینڈ: ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کی فائنل تک رسائی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انگلینڈ میں جاری ورلڈ بلائنڈ کرکٹ گیمز میں پاکستانی ٹیم نے فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ کے مقابلوں میں پاکستانی ٹیم نے فتوحات کی ہیٹرک کرتے ہوئے ڈائریکٹ فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے، پاکستانی ٹیم گروپ سٹییج پر تینوں میچ جیت کر پہلے نمبر پر آئی اور سیدھا فائنل میں پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں نہیں مرا‘زمبابوے کےسابق کپتان نےپیغام جاری کردیا

برمنگھم میں کھیلے گئے پاکستانی ٹیم کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا بلائنڈ ٹیم نے 108 رنز کا ہدف دیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون نے 41 جبکہ مک کارتھی نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے مطیع اللہ، اسرار، اور فخر عباس نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔

108 رنز کے تعاقب میں پاکستانی بلائنڈ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 15 ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے محسن خان نے 37 رنز سکور کیے اور مطیع اللہ نے 23 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے پول سٹیج پر پہلی پوزیشن حاصل کر کے براہ راست فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے جبکہ پول سٹیج پر دوسری اور تیسری پوزیشن پر آنے والی ٹیمیں فائنل تک رسائی کے لئے ایلیمنٹر میں آمنے سامنے ہوں گیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم بلائنڈ گیمز مقابلوں میں اپنا آخری میچ کل (جمعرات) انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔