وکیل قتل کیس ؛سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کیخلاف نیا بنچ تشکیل دیدیا

Aug 23, 2023 | 18:39:PM
وکیل قتل کیس ؛سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کیخلاف نیا بنچ تشکیل دیدیا
کیپشن: سپریم کورٹ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کوئٹہ میں وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کیخلاف کیس میں نیا بنچ تشکیل دیدیا گیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ کل کیس کی سماعت کرے گا،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس جمال خان مندوخیل بنچ کا حصہ ہونگے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر حکم امتناع دے رکھا ہے،کیس کی آخری سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے 9 اگست کو کی تھی،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ کا حصہ تھے ۔
مقتول عبدالرزاق شر کے وکیل امان اللہ کنرانی نے گزشتہ سماعت میں بنچ پر اعتراض اٹھایا تھا،جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر اعتراض اٹھایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں کیا کرتے ہیں؟بابراعوان نے اندر کی خبر سنا دی