چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں کیا کرتے ہیں؟ بابراعوان نے اندر کی خبر سنا دی

Aug 23, 2023 | 18:14:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد عمران) چیئرمین پی ٹی آئی  اٹک جیل میں کیا کرتے ہیں؟ کونسی کتابیں پڑھتے ہیں؟ کس خلیفہ کے دور حکومت کا مطالعہ کیا ہے؟ بابراعوان نے سب بتا دیا۔

چیئرمین تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات کےبعد بابر اعوان نے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا پیغام پہنچایا اور بتایا کہ ان کی اور چیئرمین تحریک انصاف کی ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہی، انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے جیل میں پڑھنے کا موقع ملا ہے، جو عام حالات میں نہیں ملتا تھا، میں نے انگلش ترجمے میں تقریباً قرآن پاک ختم کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شیروانگئی کا دورہ، دوٹوک اعلان کردیا

بابراعوان نے مزید بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ابن خلدوم، عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دورِ حکومت کے بارے میں پڑھا ہے اور  پاکستان کے بارے میں بھی پڑھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی کے لئے یہ چند دن ہو ئے ہیں اگر ساری زندگی بھی رہنا پڑے تو رہوں گا مگر پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

بابراعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کے کہنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کو ایک درخواست دی ہے، یہ ان کا حق ہے کہ جہاں ان کی ضمانت کی درخواستیں لگی ہوئی ہیں وہاں ان کو پیش کیا جائے، ان کو عوام سے دور رکھنے کے لئے عدالتوں سے بھی دور رکھا جا رہا ہے۔