پاکستان میں مکمل امن و استحکام واپس آئےگا؛ آرمی چیف جنرل عاصم منیر

Aug 23, 2023 | 17:55:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،پاکستان میں مکمل امن و استحکام واپس آئے گا ۔ 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شیر وانگئی، آسمان منزہ کے علاقے کا دورہ کیا، اس مقام پر گزشتہ روز 6 جوان دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے شہید ہوئے،آرمی چیف کو سکیورٹی صورتحال، انٹیلی جنس و انسداد دہشتگردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔
 آرمی چیف نے علاقے میں تعینات افسروں وجوانوں کے دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کو سراہا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہداہمارا فخر ہیں،شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،پاکستان میں مکمل امن و استحکام واپس آئے گا۔
پاک فوج کے سپہ سالار نے کہاکہ دہشت گرد سہولت کار اور ان کے ساتھی ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،دہشت گرد، سہولت کاروں اور ان کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،دہشت گرد ،سہولت کار اور ان کے ساتھیوں کو سرینڈر کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم وطن پہنچتے ہی گرفتار