نوازشریف کی لیگی رہنماؤں کیساتھ لندن میں ملاقاتیں

Aug 23, 2022 | 20:40:PM
نوازشریف ، لندن ملاقاتیں
کیپشن: نوازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں مصروف دن گزارا۔نواز شریف سے اسحاق ڈار اور لیگی رہنما ناصر جنجوعہ سمیت دیگررہنماؤں نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنماوں کیساتھ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نواز شریف نے پارٹی رہنماوں سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر تبادلہ خیال کیا،نواز شریف نے بجلی پر فیول ایڈجسٹمنٹ کے خاتمے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر مشاورت کی ، نواز شریف جلد از جلد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کے مطابق کرنے کے خواہشمند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالرپھر کیوں مہنگا ہونے لگا ؟؟بڑی وجہ سامنے آگئی