وزیرِ اعظم نےنئے سفراء کی تعیناتی کی منظوری دیدی

Aug 23, 2022 | 15:46:PM
وزیرِ اعظم کی جانب سے نئے سفراء کی تعیناتی کی منظوری
کیپشن: وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شفارشات کی روشنی میں بیرونِ ملک نئے سفراء کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق منصور احمد خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد عبید نظامانی کابل میں پاکستانی سفیر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر چلے گئے

اس کے علاوہ ہنگری میں موجودہ پاکستانی سفیر محمد اعجاز کو قطر میں نیا سفیر تعیانات کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سراج خان کو تنزانیہ جبکہ دیارخان کو ارجنٹینا میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔