خاتون نے ٹیکسی ڈرائیور کی جوتوں سے پٹائی کر دی، وجہ کیا بنی ؟؟؟ویڈیو وائرل 

Aug 23, 2021 | 22:36:PM
خاتون نے ٹیکسی ڈرائیور کی جوتوں سے پٹائی کر دی، وجہ کیا بنی ؟؟؟ویڈیو وائرل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )اکثر اوقات سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جو بہت تھوڑے وقت میں صارفین کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ر ہی ہے۔بھارت میں خاتون ٹیکسی ڈرائیور سے کرائے کے معاملے پر جھگڑ پڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ریاست لکھنو میں خاتون کی جانب ایک ٹیکسی ڈرائیور کو تھپڑ مارنے اور چپل سے پٹائی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی۔ یہ واقعہ دوروز قبل لکھنو کے ٹیڈی پلیا مین چوک پر پیش آیا، جب دو نوجوانوں اور خاتون کو کرائے پر ایک ٹیکسی ڈرائیور سے لڑتے دیکھا گیا۔معاملے کے حل کے لئے ڈرائیور نے جیسے ہی پولیس اہلکار سے مدد مانگی اسی دوران خاتون نمودار ہوتی ہیں اور اس کی چپلوں سے پٹائی کرنا شروع کردیتی ہیں۔ٹیکسی ڈرائیور کو مار کھاتا دیکھ کر پولیس اہلکار اسے بچانے کے لیے آگے آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلمانوں کا جینا محال، ایک اور نوجوان پر تشدد، ویڈیو وائرل