مردوں کو  فیملی کے بغیر  عوامی مقام پر جانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، بختاور 

Aug 23, 2021 | 18:17:PM
مردوں کو  فیملی کے بغیر  عوامی مقام پر جانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، بختاور 
کیپشن: بختاور بھٹو زرداری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے عوامی مقامات پر مردوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کے اپنے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہاہے کہ مردوں کو اہلخانہ کے بغیر کسی عوامی مقام پر جانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو نے مردوں کے عوامی مقامات میں داخلے پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا تھا تاہم اب انہوں نے ایک اور بیان جاری میں کہا کہ وہ عوامی مقامات پر مردوں کے داخلے پر پابندی کے مطالبے پر ابھی بھی قائم ہیں۔بختاور نے کہا کہ مردوں کو بہنوں، بیٹیوں اور بیویوں کے بغیر اکیلے عوامی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں دینے چاہیے، شاید وہ اس طرح پھر سے خواتین پر حملہ کرنے کا سوچیں گے۔بختاور بھٹو نے لکھا کہ خواتین پر پے در پے بڑھتے ہوئے اس طرح کے واقعات کو روکنے کا اور کوئی بہتر آپشن نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد جموں کشمیر کونسل,پی ٹی آئی3اورپی پی پی1سیٹ پر کامیاب