ٹک ٹاکرز ہوشیار۔۔پارکوں میں داخلہ بند کردیا گیا

Aug 23, 2021 | 13:25:PM
 ٹک ٹاکرز ہوشیار۔۔پارکوں میں داخلہ بند کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام پارکس میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ  کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پابندی کے تحت یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز پارکس میں آکر کسی قسم کی ویڈیو نہیں بنا سکیں گے جبکہ صرف نیشنل میڈیا کو ویڈیو بنانے کی اجازت دی جائے گی۔سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانے کیلئے اجازت اسکرپٹ پیشگی جمع کرانے سے مشروط ہو گی جبکہ پارکس میں تعینات سکیورٹی اہلکار ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز پر نظر رکھیں گے جبکہ سکولوں اور کالجوں کے یونیفارم والے طلباء کو پارکوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔تاہم پابندی کی حتمی منظوری وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے دی جائے گی۔ 

 یہ بھی پڑھیں: کراچی میں فرسٹ ایئر کے امتحانات شروع