کراچی میں فرسٹ ایئر کے امتحانات شروع

Aug 23, 2021 | 10:16:AM
کراچی میں فرسٹ ایئر کے امتحانات شروع
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شہرقائد میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2021 کے دوسرے مرحلےکا آغاز آج سےہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  صبح کی شفٹ میں فرسٹ ایئر سائنس گروپ پری میڈیکل کا زولوجی کا پرچہ ہوگا، جنرل گروپ کا شماریات اور ہوم اکنامکس کا میل مینجمنٹ و فوڈ پریزرویشن کا پرچہ ہوگا۔ دوپہرکی شفٹ میں کامرس، اسپیشل سٹوڈنٹس اور ہیومینیٹز گروپ کے پرچے لئےجائیں گے، دوپہر کے پرچے کا آغاز ڈھائی بجے ہوگا۔امتحانات میں 1 لاکھ 36ہزار 833 طلبا وطالبات شریک ہونگے، امتحانات 13ستمبر تک2 شفٹوں میں جاری رہیں گے۔انٹرسال اول کے امتحانات کے لئے221 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں،صبح کی شفٹ میں 113مراکز اور 108مراکز شام کی شفٹ میں قائم کئے گئے ہیں۔نقل کی روک تھام کےلئے2مانیٹرنگ سیل بنائےگئے ہیں.چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈنےامتحانی مراکز میں عملہ کو احسن طریقے سے کام سرانجام دینے کا حکم جاری کردیا ۔
 یہ بھی پڑھیںمینار پاکستان واقعہ۔۔ گرفتار ملزموں کی تعداد 126 ہوگئی