ظلم کی انتہا۔۔لاہور میں ماں بیٹی سے اجتماعی زیادتی

Aug 23, 2021 | 10:44:AM
ظلم کی انتہا۔۔لاہور میں ماں بیٹی سے اجتماعی زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک ) موٹر وے کے بعد لاہور کے علاقے  چوہنگ میں ماں بیٹی  کو رکشہ ڈرائیوراور اس کےساتھی نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

 تفصیلات کے مطابق وہاڑی کی 35 سالہ  خاتون اپنی 15 سالہ بیٹی کے ساتھ لاہور آئی تھی ، انہوں نے ٹھوکر نیاز بیگ سے صدر کینٹ جانے کے لئے رکشہ لیا  ، رکشہ ڈرائیور ماں  اوربیٹی کو ایل ڈی اے ایوینو لے گیا جہاں  رکشہ ڈرائیور نےساتھی کےساتھ مل کر  ماں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔سی سی پی او  لاہور غلام محمود ڈوگر  کے مطابق  ڈرائیور اوراس کاساتھی فرار ہوگئے  تھےجبکہ  رکشہ کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نےکہا کہ مقدمے میں دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں ، متاثرہ خواتین کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کرالیا گیا ہے ۔

دوسری جانب  پولیس ریکارڈ  کے مطابق  ماں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم عمر کے خلاف مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں، ملزم عمر کے خلاف پہلا زیادتی کا مقدمہ 2018 میں درج ہوا تھا،ملزم 26 دسمبر 2018 کو گرفتار ہوا اور29 جون 2019 کو ملزم کو عدالت سے رہائی ملی، ملزم کیخلاف 2020 میں دوسرا مقدمہ تھانہ نواب ٹاون میں درج ہوا، ملزم عمر کو 22 اپریل 2020 کو لاہور پولیس نے گرفتار کیا تھا اس کے بعد ملزم 16 فروری کو ایک بار پھر عدالت سے رہائی لینے میں کامیاب رہا ۔

 یہ بھی پڑھیں: بااثر افراد  کی 2 بہنوں  کو گھسیٹ کر کار میں ڈالنے کی کوشش۔ایک کی انگلی ہی نوچ ڈالی