کراچی۔۔ بیٹی کو  زیادتی کا نشانہ بنانیوالا سوتیلا باپ گرفتار  

Aug 23, 2021 | 10:27:AM
کراچی۔۔ بیٹی کو  زیادتی کا نشانہ بنانیوالا سوتیلا باپ گرفتار  
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)شہرقائد کے علاقے نیوکراچی سے پولیس نے بیٹی سے  زیادتی کرنے والے سوتیلے باپ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لڑکی کی درخواست میں اس کی والدہ کے دوسرے شوہر کے خلاف 17 اگست کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کی والدہ نے ملزم سے دوسری شادی کی تھی اور ملزم نے اس کے ساتھ کئی بار زیادتی کی جبکہ جنوری 2021 میں لڑکی نے ایک بچے کو جنم دیا۔ پولیس کا کہنا ہے مدعیہ کی درخواست پر مقدمہ وومن پروٹیکشن ڈیسک کے ذریعے تھانہ نیو کراچی کو موصول ہوا جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیںمینار پاکستان واقعہ۔۔ گرفتار ملزموں کی تعداد 126 ہوگئی