والدین نے کبوتر اڑانے سے منع کیا، لڑکے نے خودکشی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کراچی میں ایک لڑکے نے خودکشی کر لی۔ والدین کا کہنا ہے کہ اسے کبوتر اڑانے سے منع کیا تھا۔
بفر زون کی پولیس نے بتایا ہے کہبفرزون سے ایک میٹرک کے سٹوڈنت کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔ اس لڑکے کے والدین نے بتایا کہ بچے کے میٹرک کے امتحانات ہو رہے تھے۔ انہوں نے بچے کو امتحانات کےدوران کبوتراڑانے سےمنع کیا تھا۔
والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نےوالدین کی جانب سےکبوتربازی سےروکنےپردلبرداشتہ ہوکراپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا۔
متوفی برہان الدین متوفی میٹرک کا طالبعلم تھا۔ اس نےگھرکی چھت پرکبوتررکھےہوئےتھے۔ متوفی کبوتر اڑانے چھت پرگیا،والدین نےامتحانات کی وجہ سےمنع کیا۔ والدین کی سرزنش پرطالب علم دلبرداشتہ ہوکر اپنےکمرے میں جاکر پھندا لگا کرخودکشی کرلی۔