آریان خان کی ’’جوتا چرائی‘‘ کی ویڈیو وائرل

Apr 23, 2026 | 12:00:PM
آریان خان کی ’’جوتا چرائی‘‘ کی ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے دوست کی شادی میں ’جوتا چرائی‘ کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آریان خان دلہا کے جوتے کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے تقریباً گر پڑے۔

 اس موقع پر دلہن والوں کی جانب سے جوتا چھیننے کی کوششوں کے باعث ماحول مزید دلچسپ اور مقابلہ بازی کی صورت اختیار کر گیا۔

 آخر میں آریان خان جوتا لے کر وہاں سے نکل گئے جسے صارفین نے ’محبت، ہنسی اور ہلکے پھلکے ہنگامے سے بھرپور ایک یادگار لمحہ‘ قرار دیا۔

سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آئے۔

 ایک صارف نے کہا کہ مجھے لگا کوئی لڑائی ہوگئی ہے۔ جبکہ کئی صارفین کو لگا کہ یہ کسی فلم کی شوٹنگ ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھ وے کو قرآن کا تحفہ