افسوسناک خبر ! سابق سپیکر انتقال کر گئے

Apr 23, 2023 | 13:53:PM
افسوسناک خبر ! سابق سپیکر انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بلوچستان اسمبلی کے سابق سپیکر ، بلوچستان نیشل پارٹی کے رہنما اور کھوسو قبیلے کے سربراہ میر ظہور حسین کھوسہ انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق میر ظہور خان کھوسہ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، میر ظہور خان کھوسہ رکن اسمبلی میر سلیم خان کھوسہ کے چچا تھے۔

میر ظہور خان کھوسہ کی تدفین آبائی علاقے صحبت پور میں ہو گی۔

گزشتہ دنوں میر ظہور حسین خان کھوسہ کی طبیعت بگڑ گئی تھی اور کراچی کے آغا خان ہسپتال میں ان کا گلے کا آپریشن کیا گیا تھا۔

میر ظہور خان کھوسہ معروف قبائلی شخصیت میر منظور احمد خان کھوسو کے بڑے بھائی سابق صوبائی وزرا میر اظہار خان کھوسو اور میر سلیم خان کھوسہ کے چچا تھے۔

 یہ بھی پڑھیں: اسٹیج ڈانسر  کوقتل کر دیا گیا