پاکستان کو بین الاقوامی نارتھ ساوتھ ٹرانسپورٹ،ٹرانس کیسپئین یا مڈل کوریڈورکا حصہ ہونا چاہئے؛قازق سفیر

Sep 22, 2025 | 21:55:PM
پاکستان کو بین الاقوامی نارتھ ساوتھ ٹرانسپورٹ،ٹرانس کیسپئین یا مڈل کوریڈورکا حصہ ہونا چاہئے؛قازق سفیر
کیپشن: قازقستان کے سفیر یرزاں کستافن اسلام آباد میں قازقستان سفارت خانے کی نئی عمارت میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرزاں کستافن نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو بین الاقوامی نارتھ ساوتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور اور ٹرانس کیسپئین انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ روٹ یا مڈل کوریڈور منصوبوں کا حصہ ہونا چاہئے, اس سے گوادر کی بندرگاہ نارتھ ساوتھ کوریڈور اور مڈل کوریڈور منصوبوں کے ساتھ منسلک ہو جاے گی۔ 

اسلام آباد میں قازقستان سفارت خانے کی نئی عمارت میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں قازقستان کے سفیر یرزاں کستافن کا کہنا تھا کہ مستقبل میں سی پیک بین الاقوامی نارتھ ساوتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور اور مڈل کوریڈور کے ساتھ 100 فیصد منسلک ہو جائے گا جس سے خطے کی باہمی منسلکی اور تجارتی سرگرمیوں کو مزید استحکام حاصل ہو گا۔

 یرزاں کستافن نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو بین الاقوامی نارتھ ساوتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور اور ٹرانس کیسپئین انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ روٹ یا مڈل کوریڈور منصوبوں کا حصہ ہونا چاہئے, اس سے گوادر کی بندرگاہ نارتھ ساوتھ کوریڈور اور مڈل کوریڈور منصوبوں کے ساتھ منسلک ہو جاے گی مڈل کوریڈور سے مشرق و مغرب نہ صرف براہ راست منسلک ہوں گے بلکہ پاکستان قازقستان کی بندرگاہوں سے جڑ جاے گا, یہ صرف وسطی و جنوبی ایشیا کو ہی نہیں بلکہ براعظموں کو باہم منسلک کرے گا یہ آزربائیجان, جارجیا, ترکیے اور دیگر علاقوں کو باہم جوڑے گا ان منصوبوں سے بننے والے روٹس بین البراعظمی روٹا کہلائیں گے اور چین, روس, یورپ, افریقہ اور مشرق وسطی آپس میں مل جائیں گے پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ کوشیشوں میں دونوں ممالک کے عوام کے لیے بہت سے ثمرات موجود ہیں دفاع پاک قازق تعلقات میں اہم شعبہ ہے جبکہ رواں برس باہمی ثقافتی تعلقات کا روڈ میپ دیں گے جانتے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ کچھ مسائل ہیں تاہم ہمارے حوصلے ان سے پست نہیں ہونا چاہیں۔

 یرزاں کستافن نے واضح کیا کہ ہم پاکستان ازبکستان افغانستان ٹرانزٹ ریلوے منصوبے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں, یرزاں کستافن نے کہا کہ جلد قازقستان کے صدر پاکستان کا دورہ کریں گے جس دوران ان معاملات پر بات چیت کی جاے گی ایک سوال کے جواب میں قازقستان کے سفیر کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مستقبل میں سی پیک بین الاقوامی نارتھ ساوتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور اور مڈل کوریڈور کے ساتھ 100 فیصد منسلک ہو جائے گا سی پیک کو ان بین الاقوامی منصوبوں کے ساتھ باہم منسلک ہونا بھی چاہئےاس سے خطے کی باہمی منسلکی اور تجارتی سرگرمیوں کو مزید استحکام حاصل ہو گا- یرزاں کستافن نے کہا کہ 2025 کے ابتدائی 7 ماہ میں پاکستان قازقستان باہمی تجارت کا حجم 89.6 ملین ڈالرز تھا جس کو آئندہ چند برسوں میں 1 ارب امریکی ڈالرز تک لانے کی کوشیش کر رہے ہیں, حال ہی میں قازقستان کے صدر قاسم جومارت توتائیو نے ملک میں آرٹیفیشل انٹلیجنس اور ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کے لیے روڈ میپ کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو بلائے جانے کا امکان