سرکاری اراضی پر قبضے، آڈٹ رپورٹ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو میں جمع

Sep 22, 2025 | 12:42:PM
سرکاری اراضی پر قبضے، آڈٹ رپورٹ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو میں جمع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پنجاب کی سرکاری اراضی پر قبضے کی آڈٹ رپورٹ 25-2024ء میں نئے انکشافات سامنے آگئے۔ رپورٹ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو میں جمع کروا دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 4 ہزار 907 ایکڑ 4 کنال سرکاری اراضی پر سالوں سے قبضہ مافیا کا راج برقرار ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ قابضین سے جگہ خالی کروانے میں ناکام ہے۔

3 ہزار 527 ایکڑ اراضی کے معاہدے 2009 سے 2012 میں ختم ہوئے تاہم اراضی واگزار نہ کروائی گئی، 3 ہزار 527 ایکڑ اراضی میں جھنگ، خانیوال اور جہانگیر آباد کے علاقے شامل ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف  کا توڑ؟2نئی سیاسی جماعتیں سامنے آ گئیں

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لائیو اسٹاک محکمہ کو 1ارب 22 کروڑ 87 لاکھ 82 ہزار کرایہ بھی ادا نہ ہوا،  محکمہ لائیو اسٹاک نے جگہ واگزار کروائی نہ ہی کرایہ وصول کیا۔

محکمہ لائیو اسٹاک کی 1 ہزار 380 ایکڑ اراضی پر ناجائز قبضے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 تیار ہونے تک محکمہ لائیو اسٹاک محکمہ آڈٹ کو جواب نہ دے سکا۔