’’بگ باس‘ ‘کی پیشکش کیوں مستردکی؟شکیل صدیقی نے اصل وجہ بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف کامیڈین واداکارشکیل صدیقی نے ’’بگ باس‘ ‘کی پیشکش مسترد کرنے کی اصل وجہ بتادی۔
معروف کامیڈین و اداکارنے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی اورانکشاف کیاکہ انہیں بھارتی ریائلٹی شو ’’بگ باس‘‘ کی جانب سے معاوضہ اور سہولتیں دی جارہی تھیں، اس کے باوجود انہوں نے پیشکش مسترد کردی ۔
شکیل صدیقی نے بتایا کہ انہیں پاکستانی ریائلٹی شو’ ’تماشا‘‘ میں شرکت کی کئی بار دعوت دی گئی، لیکن وہ اس شو کا حصہ نہیں بننا چاہتے تھے اس لیے انکار کردیا، وہ چاہتے ہیں کہ اگر وہ اس شو میں جائیں تو ان کے ساتھ شریک دیگر شرکاء بھی سینئر فنکار ہونے چاہئیں جن کا کوئی نام یا کام ہو لیکن ٹک ٹاکرز شامل نہ ہوں۔
معروف اداکار کا کہنا تھا کہ بگ باس انتظامیہ نے انہیں ہر طرح کا کام کرنے اور ہر چیز کھانے کی اجازت دی تھی اور یہاں تک کہ وہ دبئی تک ان سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے، لیکن انہوں نے یہ پیشکش قبول نہیں کی۔
شکیل صدیقی کے مطابق انہوں نے انکار اس وجہ سے کیا کہ اگر وہ اس شو کا حصہ بنتے تو وہاں وہ واحد پاکستانی ہوتے جبکہ باقی تمام بھارتی جس سے ریائلٹی شو میں تنازع اور جھگڑا شروع ہو سکتا تھا، اس پر انہیں جواب ملا کہ بگ باس انتظامیہ چاہتی بھی یہی ہے۔
شکیل صدیقی نے مزید کہا کہ بگ باس والوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی تھی کہ دو ماہ تک شو میں کوئی ان کو ہاتھ نہیں لگائے گا اور معاوضہ بھی اچھا دیا جائے گا، لیکن انہوں نے اس کے باوجود یہ آفر مسترد کردی۔