جاپانی پھل صحت کے لئے مفید

Sep 22, 2022 | 13:38:PM
 املوک مختلف وٹامنز سے بھرپور پھل، جاپانی پھل کےنام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ پھل شہد جیسے ذائقے کے ساتھ ساتھ کئی فوائد رکھتا ہے۔
کیپشن: جاپانی پھل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) املوک مختلف وٹامنز سے بھرپور پھل، جاپانی پھل کےنام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ پھل شہد جیسے ذائقے کے ساتھ ساتھ کئی فوائد رکھتا ہے۔

یہ پھل کیلوریز اور منرلز، کیلشیم، فاسفورس اور وٹامن (اے )اور (سی) سے بھرپور ہے۔ اس پھل کو جاپان میں کاشت ہونے کی بنا پر جاپانی پھل کا نام دیا گیا ہے۔ جاپان میں کاشت ہونے والی اس کی قسم ڈیوسپائروس کی بہت مقبولیت کی حامل ہے۔ جاپان اور چین میں کاشت ہونے کی بعد یہ پھل   دوسرے ممالک میں کاشت ہونا شروع ہو گیا ہے۔ اس کی اور بہت سی دوسری اقسام کی کاشت جاری ہے۔ آنکھوں کے لئے وٹامن سی بہت ضروری ہوتا ہے اس لیےجاپانی پھل کھانے سے آنکھوں کی بینائی میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ پھل آنکھوں کے مختلف امراض سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

جاپانی پھل میں موجود وٹامن سی کی وافر مقدار قوت مدافعت کو مضبوط بناتی ہے اور اس کی مضبوطی مختلف امراض سے لڑنے میں اور جلد صحت یاب ہونے میں مدد دیتی ہے۔ جاپانی پھل میں فائبر اور پانی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو قبض کے لئے نہایت مفید ہے۔ اسکا روزانہ استعمال قبض اور کینسر کے خطرات کو کم کردیتا ہے جبکہ آنتوں کے زخم، السر اور چھوٹی آنت کے السر میں بھی یہ پھل نہایت مفید ہے، معدے میں تیزابیت اور پیٹ کے مختلف امراض میں دوا کے ساتھ ساتھ اس پھل کا استعمال مرض کو جلد دور کرتا ہے۔ جاپانی پھل میں موجود کیلشیم اور فاسفورس ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ورزش کے ساتھ اس پھل کا استعمال کیا جائے تو آسٹیوپوروسس اور ہڈیوں کی دیگر بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔