بدنام زمانہ ڈاکو ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک

Sep 22, 2022 | 09:15:AM
بدنام زمانہ ڈاکو ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سندھ پنجاب بارڈر پر گھوٹکی پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکو سلطوشر ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر تنیو کے مطابق گھوٹکی پولیس کی جانب سے سندھ پنجاب بارڈر پر کارروائی کی گئی جس دوران سلطوشر ڈاکو ساتھی سمیت مارا گیا۔

تنویر تنیو کا کہنا تھا کہ ڈاکو پنجاب اور سندھ میں وارداتیں اور اغواء برائے تاوان کے ایک سو سے زائد کیسز میں مطلوب تھا، سلطوشر پر ایک کروڑ روپے انعام مقرر تھا۔

یہ بھی پڑھیے: تیزاب گردی کا افسوس ناک واقعہ، تین افراد جھلس گئے