وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کل عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جائیں گے

Oct 22, 2025 | 22:32:PM
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کل عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جائیں گے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کل ( جمعرات )کو عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے، عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔

اس فہرست میں وزیر اعلی کا نام سرفہرست ہے جبکہ ان کے ساتھ رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان، رکن صوبائی اسمبلی مینا خان، پی ٹی آئی کے رہنما سجاد چیمہ اور رانا فراز نون شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ابھی تک وزیر اعلی سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی ہے۔ سہیل آفریدی نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ عمران خان سے مشاورت کے بعد صوبائی کابینہ کی تشکیل کریں گے۔
 

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے: ٹرمپ نے مودی کو خبردار کردیا