استحکام پاکستان پارٹی کا ٹرانس جینڈرزکے لئے الگ ونگ بنانے کافیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی)استحکام پاکستان پارٹی نے ٹرانس جینڈرز کو پارٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
صدراستحکام پاکستان پارٹی پنجاب تسکین خاکوانی سے خو اجہ سرا کمیونٹی کی فوکل پرسن سونیا ناز اور فرمان عرف زینی نے ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنی کمیونٹی کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی کی 12 سالہ فاطمہ نسیم نےگینزورلڈریکارڈمیں جگہ بنالی
اس موقع پرصدراستحکام پاکستان پارٹی پنجاب تسکین خاکوانی نےسونیاناز اورفرمان علی زینی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ استحکام پاکستان پارٹی میں خواجہ سراؤں کی تعداد کے لحاظ سے الگ ونگ تشکیل دیا جائے گا،یہ فیصلہ خواجہ سراؤں کے مسائل اسمبلی میں اجاگر کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔